برقی عہدیدار رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد: بی بی نگر کے ایک رئیل اسٹیٹ وینچر کو ٹرانسفارمر کی منظوری کیلئے رشوت طلب کرنے والا عہدیدار کو اے سی بی نے گرفتار کرلیا ۔ ڈیویژنل انجنیئر (کمرشیل) آفس آف چیف جنرل مینجر (کمرشیل) کارپوریٹ آفس ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل گجواڑہ منوہر کو 35 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ اس عہدیدار کے خلاف بی بال نرسمہا نامی شخص جو الیکٹریکل کنٹراکٹر ہے نے شکایت کی تھی ۔ بی بی نگر علاقہ میں ایک رئیل اسٹیٹ وینچر کیلئے 5kw نان ڈمسٹک ایل ٹی کٹیگری ٹرانسفارمر کی منظوری کیلئے اس گجواڑہ منوہر نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔