برقی نقصانات میں چارمینار ڈیویژن سرفہرست

   

برقی کمپنیوں کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ
حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ برقی سے برقی نقصانات پر ریاست کے جن علاقوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق پرانے شہر کا چارمینار ڈیویژن سرفہرست ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چارمینار ڈیویژن میں ٹیکنیکل اور فینانشیل نقصانات 50.63 فیصد درج ہیں۔ صارفین کو بلز سے یہ تخمینہ قائم کیا گیا ہے۔ ونپرتی، ناگر کرنول، آسمان گڑھ، سدی پیٹ اور گجویل ڈیویژنوں میں برقی کے نقصانات 30 تا 40 فیصد درج کئے گئے ہیں۔ یکم اکٹوبر 2021 تا 31 ڈسمبر 2021 برقی سربراہ کرنے والی کمپنیوں نے آڈٹ میں یہ اعداد و شمار جاری کئے۔ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں 13.05 فیصد اور ناردن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں 9.46 فیصد آئی ٹی اینڈ سی نقصانات درج کئے گئے ۔ چارمینار ڈیویژن حدود میں 247.89 ملین یونٹ برقی سربراہ کی جاتی ہے جن میں 116.29 یونٹ کے استعمال کا میٹر ریڈنگ سے پتہ چلتا ہے۔ باقی 131.60 ملین یونٹ یعنی 53 فیصد ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات کے طور پر شمار کیا گیا۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں برقی چوری اور ٹیکنیکی خرابی شامل ہیں۔ ناگر کرنول میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات 7 فیصد درج کئے گئے ۔کمپنیوں نے نقصانات پر قابو پانے حکومت سے اقدامات کی اپیل کی ہے۔ر