برقی کے شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت

   

حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر شخص فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 23 سالہ محمد علی جو پیشہ سے بیکری میں کام کرتا تھا ۔ ایس آر ٹی نگر بورا بنڈہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص میاں پور کے علاقہ میں واقع بیکری میں کام کرتا تھا اور گرئینڈنگ کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔