مذکورہ جی 20لیڈران کانگریس دہلی میں 9اور10ستمبر کو منعقد ہوگی۔
لندن۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی جمعرات کے روز بروسلس میں بعض یورویی پارلیمنٹ (ایم ای پی ایس) ممبرس سے بند کمرے میں ملاقاتیں کریں گے‘ تین ملکی یوروپی ٹور سے شروعات اسی سے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی منی پور میں حالات کے علاوہ بلجیم کی درالحکومت میں ملاقاتوں کے دوران موضوعات اٹھائے جائیں گے۔منی پور میں حالات‘ ہندوستان کے عنوان پر ایک قرارداد کے پس منظر میں یہ بات سامنے ائی ہے جو جولائی میں یوروپی پارلیمنٹ نے منظور کیاتھا۔
بروسلس میں بات چیت‘اس روز کے سرکاری پارلیمنٹری ایجنڈہ میں اس کو شامل نہیں کیاگیا ہے‘اپوزیشن پارٹی ذرائع نے اس کو کامیاب قراردیا ہے۔ انڈیا نے ماضی میں کہاتھا کہ ہندوستانی انتظامیہ تمام سطحوں پر بشمول عدلیہ منی پور کے حالات پر گرفت بنائے ہوئے ہے اور نظم ونسق امن وہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزرات خارجہ کے ترجمان اروند باگچی نے جولائی جب یوروپی یونین پارلیمنٹ نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر خاص طور منی پور میں جھڑپوں کے حوالے سے ایک قراردادمنظور کی تو کہاتھا کہ ”یوروپی پارلیمنٹ کو اپنے اندرونی مسائل پر اپنا وقت زیادہ نتیجہ خیز انداز میں استعمال کرنے کا مشورہ دیاجائے گا۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہندوستان کے اندرونی معاملات میں اس طرح کی مداخلت ناقابل قبول ہے‘ اور یہ نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے“۔
کانگریس پارٹی نے ایک ٹوئٹ میں ملاقاتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ”مسٹر راہول گاندھی یوروپی پارلیمنٹ میں ایم ای پی ایزکے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں جس کو شریک میزبان ایم ای پی الوینا ال میتسا اور ایم ای پی پیری لاروٹورو ہیں“۔
بعدازاں جمعرا ت کے روز گاندھی نے سیول سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جس میں یوروپی یونین میں انسانی حقوق کے موضوعات پر توجہہ دی گئی تھی۔ اس روز کا اختتام بلجیم نژاد ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ایک عشائیہ پر بات چیت کے ساتھ ہوا۔
جمعہ کے روزبروسلس میں میڈیااور کاروباری سربراہان سے ملاقات کے بعد سابق کانگریسی صدر کی پیرس روانگی متوقع ہے۔ جمعہ کے روز دیر گئے وہ فرانس کی درالحکومت میں میڈیا سے خطاب کریں گے۔
ہفتہ کے روز فرانس کے پارلیمنٹرین اور سائنس پو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے تبادلہ خیال متوقع ہے اس کے بعد وہ اتوار کے روز نیدر لینڈنس کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ وہاں پر وہ 400سال قدیم لیڈین یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور اسٹوڈنٹس کے ساتھ گفتگو کریں گے۔
ستمبر11کے روز کانگریس لیڈر کی روانگی ناروے ہوگی وہاں پر وہ درالحکومت اوسلو میں ملک کے پارلیمنٹرین سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ این آر ائیز سے بھی ملاقات کریں گے اور اوسلو یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ انڈین اورسیز کانگریس نے گاندھی کے لئے تقاریب منعقد کئے ہیں۔ وہ ستمبر12کی رات کو جی20سمیت کے اختتام پر واپس ہوں گے۔
مذکورہ جی 20لیڈران کانگریس دہلی میں 9اور10ستمبر کو منعقد ہوگی۔