برٹش ائرویز کی پرواز میں تلگوداں عملہ بھی دستیاب

   

حیدرآباد۔22۔مئی (سیاست نیوز) برٹش ائیرویز میں اب تلگو داں عملہ بھی موجود رہے گا۔برٹش ائیر لائنس سے تفصیلات میں کہاگیا کہ ہندستان بالخصوص تلگو ریاستوں کے مسافرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ائیر لائنس نے 20 تلگو دانوں کے تقرر اور تربیت کے بعد انہیں پروازوں میں خدمات کی اجازت دی ہے اور گذشتہ یوم حیدرآباد سے لندن جانے والی پرواز میں اس عملہ کے پہلے جتھے نے خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ 5 شہروں حیدرآباد‘ بنگلورو‘ دہلی ‘ ممبئی اور چینائی سے ہر ہفتہ لندن کیلئے 28 پروازیں چلائی جا رہی ہیںاور ان میں تلگو بولنے والوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے برٹش ائیر لائنس کی جانب سے 20تلگوداں عملہ کے تقرر کا فیصلہ کیا تھا اور ان کی 6ہفتوں کی تربیت مکمل کرتے ہوئے انہیں پروازوں پر روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔