نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) عالمی تجارت کی راہ میں بڑھتی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو برکس ممالک سے گروپ کے درمیان تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے اور باہمی طور پر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بھی فروغ دینے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے برکس کے صنعتی و کاروباری شعبے سے گروپ کے درمیان ایسی 10 بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے اور ہر سال 100 برکس اسٹارٹ اپ کو دوسرے بازاروں میں توسیع کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔ مودی ہندوستان کی صدارت میں دارالحکومت میں کل سے شروع ہونے والی 18ویں برکس چوٹی کانفرنس سے قبل یہاں بھارت منڈپم میں منعقد برکس بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ”آج جب برکس اپنی تیسری دہائی میں داخل ہو رہا ہے ، برکس بزنس کونسل سے میری درخواست رہے گی، کیا آپ برکس ممالک کے درمیان تجارت کی 10 بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے رپورٹ بنا سکتے ہیں؟”مودی نے اسی طرح سوال کیا کہ ”کیا ہم ہر سال 100 برکس اسٹارٹ اپ اکائیوں کو دیگر برکس بازاروں میں توسیع کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟