کوراکو : برکینا فاسو کے شمال میں ہوئے دہشت گردحملے میں 44افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، بعض نامعلوم مسلح افراد نے ساحل نامی علاقے میں واقع کوراکو اور ٹون ڈوبی دیہاتوں پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے جس کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ پڑوسی ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے متعلقہ دہشت گردگروہ برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں حملے کرتے رہتے ہیں۔