برگر چکن کے ساتھ ‘بودھ کا نام جوڑنے پر تنازعہ

   

چندی گڑھ ۔ ایک عالمی برگر چین کے ایک ڈِش میں بھگوان بودھ کا نام جوڑنے پر صارفین کے حقوق کے ایک کارکن نے اعتراض ظاہر کیا ہے ۔ کارکن اجے جگّا نے میمرس زیڈ ایس اے ریسٹورنٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چنڈی گڑھ میں اخبارات میں پرچے کے طور پر تقسیم شدہ مینو کے اشتہار میں ایک ڈش کا ذکر ہے جس کا نام ہے ‘گِرلڈ چکن بُدھ باؤل ۔جگّا کے مطابق گوتم بدھ کے نام کو نان ویجیٹیرین ڈش کے ساتھ جوڑنا عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا ہے ۔ جگا نے ڈش کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔