نئی دہلی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے قریب گریٹر نوئیڈا میں بریانی فروخت کرنے والے ایک دلت شخص کو چند افراد نے زدوکوب کیا ۔ بظاہر اس کی ذات کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔ حملہ آوروں کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ آخر اس نے نچلی ذات کا ہونے کے باوجود بریانی فروخت کرنے کی جرأت کس طرح کی ۔ یہ واقعہ ربوپورہ میں پیش آیا ۔ دہلی سے 66 کیلو میٹر دور 43 سالہ دلت شخص لوکیش کو نشانہ بناتے ہوئے گالی گلوج کی گئی ۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔