بریلی: لیکھ پال رشوت لیتے گرفتار

   

بریلی۔ اترپردیش کے ضلع بریلی میں انسداد بدعنوانی دستے نے ایک لیکھ پال کو حیثیت سرٹیفکیٹ بنانے کے نام پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتوں گرفتار کر کے منگل کو اسے جیل بھیج دیا۔ انسداد بدعنوانی اکائی کی بریلی برانچ کے انچارج اوم پرکاش سنگھ نے بتایا کہ لیکھ پال پروشتم گنگوار نے مقامی ٹھیکیدار ہریش کمار راٹھور سے حیثیت سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے 10ہزار روپئے کی رشوت طلب کی تھی۔ لیکھ پال کو اینٹی کرپشن ٹیم نے بریلی واقع پیلی بھیت بائی پاس سنجے نگر موڑ پر 06ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتا رکرلیا۔ سنگھ نے بتایا کہ ٹیم نے اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ عزت نگر میں پیر کی دیر رات انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ گنگوار کو منگل کی صبح جیل بھیج دیا گیاہے ۔ انہوں نے بتاایا کہ عزت نگر تھانہ علاقہ باشندہ ہریشد کمار راٹھور کی شکایت پر یہ کاروائی کی گئی۔ شکایت کے مطابق راٹھور ریلائنس کمپنی میں ٹھیکیداری کرتے ہیں۔ انہوں نے حیثیت سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے 15دن پہلے آن لائن درخواست دیا تھا۔ الزام ہے کہ سرکل لیکھ پال پروشتم گنگوار نے حیثیت سرٹیفکیٹ بنانے کے عوض 10ہزار روپئے رشوت طلب کی۔ بات چیت کے بعد 06ہزار روپئے میں سودا طے ہوگیا۔ راٹھور کی شکایت پر ڈی ایم کی اجازت سے انسداد بدعنوانی اکائی نے منگل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پیر کو دیر شام گرفتارکرلیا۔