لکھنو۔ ایسٹرن اترپردیش میں چمگاڈروں کی موت سے خوف کا ماحول ہے‘ جس کے متعلق کرونا وائرس کی وجہہ سے مرنے کا قیاس لگایاجارہا ہے جو غلط ہے۔
بریلی میں انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹوٹ(ائی وی آر ائی) کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا کہنا ہے کہ چمگاڈروں کی موت زائد گرمی کی وجہہ سے برین اسٹورک کاسبب ہے۔
ائی وی آر ائی کے ڈائرکٹر آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس یا کسی دوسری وباء کے نشان مردہ چمگاڈروں سے دستیاب نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ چمگاڈروں میں قوت مدافعت کافی تھی اور وہ کسی وباء‘ سے جراثیم سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
حالانکہ وائرس کو ساتھ رکھ سکتے ہیں“۔ گورکھپور میں 26مئی کے روز52چمگاڈر مردہ پائے گئے اور ایک روز بعد بلیا ضلع میں بڑی تعداد میں چمگاڈروں کی موت ہوئی تھی۔
ان دنوں دونوں اضلاعوں میں گرمی کی شدت44ڈگری تھی۔ بلیا میں ہوئی چمگاڈروں کی موت کے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے