بریگزٹ انتخابات میں چار بنگلہ دیشی نژاد لیڈروں کی جیت

   

ڈھاکہ، 13 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی نژاد چار لیڈروں نے بریگزٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کا برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچنے کا راستہ ہموار ہو گیا ۔ جیت حاصل کرنے والے لیڈروں میں افسانہ بیگم، روشن آراء علی، ٹی صدیقی اور روپا حق شامل ہیں۔ ان میں روشن آراء ا علی چوتھی اورتولیپ صدیقی اور روپا حق تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ افسانہ بیگم کی یہ پہلی جیت ہے ۔