بزم صدف انٹرنیشنل کی نتیش کمار تیجسوی یادو کو مبارکباد

   

نئی دہلی : بہارمیں عظیم اتحاد (مہاگٹھ بندھن) کی حکومت تشکیل پر اظہار مسرت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے بزم صدف انٹرنیشنل (قطر) کے چیرمین محمد شہاب الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ اردو کی ترویج وا شاعت کے ساتھ اردو کی خالی جگہوں کو بھی جلد پر کیا جائے گا۔انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ بہار کے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں اور آپ دونوں کی سیکولرازم کی تئیں اعتماد اور یقین پورے ملک کے رہنماؤں کے لئے نہ صرف مشعل راہ ہے بلکہ قابل عمل بھی ہے ۔