بستی دواخانوں کے قیام سے غریبوں کو سہولت ونپرتی میں ضلع کلکٹرنے ہاسپٹل کا معائنہ کیا

   

ونپرتی : ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے غریب عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے بستی دواخانہ قائم کیا ہے۔ آج ضلع کلکٹر نے ونپرتی ٹاؤن میونسپلٹی کے تحت 31 ویں وارڈ میں بستی دواخانہ کے کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے عہدیداروں اور ٹھیکیداروں کو بستی دواخانہ کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ ہر بستی دواخانوں میں طبی علاج سے غریب عوام کو بہترین سہولیات دستیاب ہو رہے ہیں بعد میں اچھوتا پورم میں منا اْرو، منا بدی پروگرام میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں وارڈ کونسلر بنڈارو رادھا کرشنا، ڈسٹرکٹ ڈی ای او ریوندھر، ڈی ایم ایچ او پری ملیہ، میونسپل کمشنر وکرم سمہا ریڈی، تحصیلدار راجندر گوڑ، اے ای نتیش کمار ہیمالتھا نے شرکت کی۔