بستی میں سیلاب کا خطرہ ٹلا

   

بستی : اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 25 سینٹی میٹر نیچے پہنچنے سے ضلع میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن تیز کٹائی سے گاؤں والے خوفزدہ ہیں۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سریو ندی خطرے کے نشان 92.730 کے بدلے 92.480 پر بہہ رہی ہے ۔ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے 25 سینٹی میٹر نیچے بہ رہی ہے لیکن تیز کٹائی سے کئی گاؤں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔باگھا نالا،بھرتپور،چاند پور،سندل پور،چھتونا،دلاس پور گاؤں میں بوئی گئی فصلیوں کی زمین کو ندی مسلسل کاٹ رہی ہے اس سے علاقائی شہری اور کسان پریشان ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سریو ندی یں شاردا بیراج سے 39395 کیوسیک ،گرجا بیراج سے 111207 کیوسیک اور سریو بیراج سے 9710 کیوسیک پانی چھوڑا گیا ہے جس سے ندی کی آبی سطح میں معمولی اضافی ہوسکتا ہے ۔