ریوا: مدھیہ پردیش میں ضلع ریوا کے گڑھ تھانہ علاقے میں آج علی الصبح ایک بس اور ٹرک کے زبردست تصادم ہوجانے کے حادثے میں بس ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ان میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے ، جنہیں علاج کے لیے ریوا کے سنجے گاندھی میموریل اسپتال بھیجا گیا ہے ۔پولس ذرائع کے مطابق، ریوا سے پریاگ راج (الہ آباد) جانے والی مسافر بس صبح سویرے ریوا-الہ آباد روڈ پر ٹکوری گاؤں کے نزدیک گٹی لدے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔