حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ ضلع کے چٹیال میں حیدرآباد ۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر ایک بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس گاڑی میں 36 مسافر سفر کررہے تھے ۔ ڈرائیور ناگا راجو کی حاضر دماغی کی وجہ سے سبھی مسافروں کی جان بچ گئی ۔ سفر کے دوران ڈرائیور نے دیکھا کہ گیئر باکس کے نیچے سے دھواں نکل رہا تھا اور اس نے فوراً گاڑی کو سڑک کے کنارے ٹھہرا دیا اور دو ہنگامی دروازے کھول دئیے اور خطرے کی گھنٹی بجائی ۔ یہ واقعہ رات تقریبا 1-45 بجے ہوا۔ الارم کی آواز سن کر مسافر تیزی سے بس سے اتر گئے ۔ تمام مسافر اپنے اپنے بیاگوں کے ساتھ بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ جس کے چند منٹ کے اندر ہی بس پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ۔ یہ بس کوکٹ پلی سے آندھرا پردیش کے کاکیناڈا جارہی تھی ۔ جب تک فائر فائٹیرز مقام پر پہنچتے بس پوری طرح جل چکی تھی ۔ ۔ ش m/b
فائر فائٹرس نے آگ پر قابو پالیا ۔ رامنا پیٹ فائر اسٹیشن آفیسر رماوتھ بیکو نے بتایا کہ بس ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے 36 مسافروں کی جان بچ گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بس انجن کے قریب وائروں کی کمزور فٹنگ کی وجہ سے چنگاری بھڑک گئی اور آگ کے شعبے پوری طرح پھیل گئے جس کی وجہ سے بس پوری طرح جل گئی ۔۔ ش m/b