بعض دیہاتوں میں انتخابات کا بائیکاٹ

   

حیدرآباد21جنوری(سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ کے پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے ایٹوراناگارم پنچایت کے حدود میں بعض دیہاتیوں نے گرام پنچایت کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ دیہاتوں کو پنچایت میں تبدیل کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ایکالا،بوٹارم،چنتلاپاڈو کے عوام نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا۔اس موقع پر پولیس اورعہدیداروں نے ان کو سمجھانے اور رائے دہی کے حق سے استفادہ کی خواہش کی جو لاحاصل رہی ۔اسی ضلع کے چٹیال منڈل کے چنتاکنٹہ رامایاپلے مرکز رائے دہی پر تصادم کا واقعہ پیش آیا۔پولنگ کی پرچیوں کی تقسیم کے مسئلہ پر دوگروپوں میں یہ تصادم ہوا۔اس واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔