بعض پارٹیاں نفرت پھیلارہی ہے ممتا بنرجی کا تاثر

   

کولکاتا ۔20 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہاکہ بعض سیاسی پارٹیاں اور گروپ افواہیں پیدا کرنے اور نفرت پھیلانے میں ملوث ہورہے ہیں ۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ خطرناک بیانات کے ذریعہ بعض گوشے جن میں دستوری عہدوں پر فائز شخصیتیں بھی شامل ہیں نفرت پھیلانے اور افواہیں اُڑانے میں ملوث ہورہے ہیں ۔ یہ شرمناک سیاست ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔