بغدادی کے خاتمے میں ترکی کا بھی کردار: وزیر خارجہ

   

انقرہ،19نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کیوسوگلونے کہا کہ آئی ایس کے سربراہ دہشت گرد ابو بکر البغدادی خاتمے میں ترکی کا بھی کردار ہے ۔ مسٹر کیوُسلوگ نے ترکی کے ارکین پارلیمان کے اجلاس میں کہا،‘ہم نے ابوبکر البغدادی کے قریبی ایتھاوی کو پکڑ کر عراق کو سونپ دیا اور اسی نے دہشت گردوں کے سرغنہ کا محل وقوع بتایا ؟قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکی کے افسران نے ابوبکر البغدادی کے 25 متعلقین کو آئی ایس کے دہشت گرد انہ سرگرمیوں کی تفتیش کے تحت حراست میں لیا تھا۔ ترکی کے پراسیکیوشن آفس کے مطابق حراست میں لیے گئے چار افراد پر مسلح دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔