بغداد میں امریکی سفارتخانہ پرراکٹوں سے حملہ

   

بغداد : عراق کے دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقہ گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانے پر جمعرات کو چار راکٹ داغے گئے ہیں۔اس علاقے میں سفارتی مشن اور عراق کی حکومت اور پارلیمان کے دفاتر واقع ہیں۔دو عراقی حکام نے بتایا کہ تین میزائل امریکی سفارتخانے کے احاطے میں گرے ہیں اور ایک راکٹ قریبی اقامتی کامپلکس میں واقع ایک اسکول پر گرا ہے۔عراقی فوج نے ایک علحدہ بیان میں کہا ہے کہ اس راکٹ حملے میں ایک لڑکی اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔بیان میں مزید تفصیل فراہم کیے گئے بغیر کہا گیا ہے کہ راکٹ بغداد کے محلے الدورہ سے داغے گئے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے حملے کے دوران سفارتخانے کے سی ریم دفاعی نظام کی آواز سنی تھی۔اس نظام کے ذریعہ آنے والے راکٹوں، توپ خانے اور مارٹر گولے کا پتا لگایا جاتا اورانھیں تباہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ نیا حملہ عراق میں امریکہ اوراس کی تنصیبات پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے سلسلے ہی کی کڑی ہے۔نئے سال کے آغاز سے عراق میں امریکی فوجیوں اور ان کی تنصیبات کو متعدد راکٹ اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا جاچکاہے۔