بغداد میں دہشت گردانہ حملہ، 11 ہلاکتیں

,

   

بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی چوکی پر شدت پسند گروپ داعش کے حملے میں کم از کم 11افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔عراقی فوج کے ذرائع کے مطابق داعش کے ایک گروپ نے الردوانیہ میں عراقی فوج کی ایک چوکی پر اتوار کو رات گئے حملہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور چار گاڑیوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔ انہوں نے چوکی پر گرینیڈ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس فوجی چوکی پر حاشد قبائلی فورسز کے جوان تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں حاشد قبیلے کے 5جوان اور 6مقامی افراد مارے گئے، جو اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے وہاں آئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی اور پولیس فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔