بغداد میں نئی زندگی ابھر رہی ہے۔ عراق کے لوگ موسیقی پسند کرنے لگے ہیں۔

,

   

بغداد: لیدر جیکٹ اور ٹیٹو سے بھرے ہاتھو ں میں گلواسٹکس پکڑے عراقی بائیکر گینگز کے اراکین اپنی حدود سے باہر نکل کر بریک ڈانس کرنے لگے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں قائم اسپورٹس میں منعقدہ رائٹ گیئر سمر رش ایونٹ، کار شو اور کانسرٹ میں عراق کے نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ امریکی قیاد ت میں 2003ء میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمہ او ربم دھماکوں میں کمی کے بعد بغداد میں ایک نئی زندگی ابھر رہی ہے۔

رائٹس گیئر ایونٹ کمپنی کے مالک و بانی 30سالہ فلم ساز ارشد ہیبت نے بتایا کہ ہم نے یہ ایونٹ اس لئے منعقد کیا تاکہ لوگوں کو معلوم ہوکہ عراق میں ایسے لوگ بھی بستے ہیں جو زندگی او رموسیقی سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی کی جانب سے ماضی میں بھی اس طرح کے ایونٹس ہوچکے ہیں۔ فلم ساز ارشد ہیبت نے بتایا کہ یہاں صبح کے وقت مہنگی کاروں اور بائکوں کی نمائش اور اس کی ریس سے ہوا اور رات کے اوقات میں زبردست میوزک شو منعقد کیا گیا۔

اس تقریب میں نوجوان لڑکے لڑکیاں ناچتے جھومتے دیکھے گئے۔ ایک نوجوان نے بتایا کہ ہم نے اس طرح کے ایونٹس صرف ٹی وی اور فلموں میں ہی دیکھے ہیں۔ عراق میں پہلی مرتبہ اس طرح کا ماحول دیکھنے کو ملا جس سے میرے ہم عمر لڑکوں کو بہت خوشی ہوئی۔