بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلافسخت کارروائی : جوئیل ڈیوس

   

حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے بغیر نمبر پلیٹس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ سائبرآباد کمشنریٹ آفس میں جائزہ اجلاس میں ٹریفک جوائنٹ کمشنر جوئیل ڈیوس نے بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کیلئے سڑک کی توسیع کی جارہی ہے۔ سڑک پر ڈیجیٹل بورڈ نصب کئے جائیں گے جس کے ذریعہ ٹریفک کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی اضافی فورس تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ زیرالتواء چالان کی وصولی کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔ ش