بغیر ہوا والا باسکٹ بال

   

شکاگو: کئی دہائیوں تک استعمال ہونے کے بعد اب روایتی باسکٹ بال کو تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے جس میں ہوا نہیں بھری جاتی اور اسے آرپار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اسے خاص قسم کے پالیمر سے بنایا گیا ہے اور جالی دار شکل دی گئی جبکہ چھلنی کی طرح دکھائی دینے والی باسکٹ بال میں ہوا نہیں بھری جاتی۔ یوں وقت کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے جس کے بعد ہوا خارج ہوتی رہتی ہے۔اسے ولسن اسپورٹس کمپنی نے بنایا ہے۔ کمپنی کے مطابق روایتی باسکٹ بال میں بار بار ہوا بھرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ دوسری جانب باسکٹ بال گھس کر اپنی شکل اور افادیت بھی کھودیتی ہے۔ اس باسکٹ بال کو ’ولسن ایئرلیس پروٹوٹائپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اگرچہ یہ تھری ڈی پرنٹر سے بنائی گئی تھی لیکن اس کیلئے ایک خاص پالیمر ضرور وضع کیا گیا ہے۔ بار بار استعمال کے باوجود اس کا مٹیریئل کسی بھی طرح گھسنے سے محفوظ بنایا گیا ہے۔