بلدی امیدوار کی مشتبہ موت

   

چینائی:تملناڈو میں اہم اپوزیشن جماعت اے آئی اے ڈی ایم کے کا ایک امیدوار آج اپنی رہائش گاہ پر مردہ ملا۔ وہ 19فروری کو کانچی پورم سے شہری مقامی بلدیاتی انتخاب لڑرہے تھے ۔36سالہ ٹی جانکی رمن کی شادی نہیں ہوئی تھی اور 19فروری کو ہونے والے کانچی پورم میونسپل کارپوریشن انتخابات میں وارڈ نمبر 36سے اے آئی اے ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔ وہ حکمراں ڈی ایم کے کے سبراین کے خلاف انتخابی میدان میں تھے اور گزشتہ ہفتہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سرگرمی سے تشہیر کررہے تھے ۔پارٹی جوائنٹ کوآرڈی نیٹر اور سابق وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کل کانچی پورم میں جانکی رمن سمیت دیگر امیدواروں کو متعارف کرایا۔