بلدی انتخابات: نامزدگیوں کا ادخال

   

حیدرآباد۔/8 جنوری، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ریاست کی شہری مجالس مقامی کے انتخابات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد چہارشنبہ سے پرچہ نامزدگی کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے جس کاجمعہ کو اختتام عمل میں آئے گا۔ ہفتہ کو تنقیح ہوگی اور 14 جنوری کو دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔ 22 جنوری کو انتخابات ہوں گے اور 25 جنوری کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔