بلدی کونسل میں دو خواتین کا تقرر

   

جدہ ۔ سعودی عرب میں جدہ کے میئر صالح الترکی نے بلدیاتی کونسلوں کے سربراہ مقررکردیے ان میں دو خواتین شامل ہیں۔ میئر جدہ نے بلدیاتی کونسلوں کے امور احسن طریقے سے چلانے کے لئے نوجوانوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق میئر نے الصفا بلدیاتی کونسل کی چیئر پرسن عھود معاضہ الشمرانی اور العزیزیہ بلدیاتی کونسل کی چیئرپرسن ھبا حسین البلوی کو مقررکیا ہے۔ صالح الترکی نے جدہ کی شمالی، جنوبی، وسطی اورمشرقی بلدیاتی کونسلوں کے سربراہ بھی متعین کئے ہیں۔ عمروعادل امین حافظ کوگاڑیوں کی پارکنگ کے ادارے کا سرپرست مقررکیا گیا ہے۔