بلقیس بانو کیس : خاطیوں کو جلد جیل بھیجا جائے :بایاں محاذ

   

کلکتہ ۔ بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی کو لے کر اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔بائیں محاذ نے بلقیس بانو کے گناہ گاروں کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد قصورواروں کی رہائی کو منسوخ کرکے انہیں جیل بھیجا جائے ۔ ایک پریس بیان میں، ریاستی بائیں محاذ نے بتایاکہ یوم آزادی کے موقع پر جہاں وزیر اعظم خواتین کے احترام کی بات کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے ساتھ جتماعی عصمت دری کرنے اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کے ملزمان کو رہا کر دیا۔گجرات حکومت کے ذریعہ قائم ایک کمیٹی کی سفارش پر یہ کیا گیا ہے ۔ سی پی آئی ایم کی پولٹ بیورو کی رکن سبھاشنی علی اور دیگر افراد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے بلقیس کے گناہ گاروں کی رہائی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے ۔سبھاشنی علی نے آل انڈیا ویمنز ایسوسی ایشن کی نائب صدر کے طور پر یہ مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ان کے ساتھ صحافی اور مصنفہ ریوتی لاول اور سماجی کارکن روپ ریکھا ورما نے درخواست دی ہے ۔