بلقیس میرکو ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز

   

سرینگر: بلقیس میر جموں وکشمیر واٹر اسپورٹس کی ایسی پہلی خاتون کھلاڑی ہے جس نے آبی کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر نہ صرف کئی مرتبہ ملک کی نمائندگی کی ہے بلکہ متعدد تمغے بھی اپنے نام کیے ہیں۔ بلقیس میر دوسرے موقعہ پر آبی کھیلوں میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے گی۔ اس سے قبل انہوں نے سنہ 2018 میں انڈونیشیا میں منعقدہ ایشین گیمز میں جج پینل کا حصہ رہ چکی ہے۔کھلاڑی سے بنی واٹر اسپورٹس کی کوچ،بلقیس میر آئندہ ایشین گیمز میں بحثیت جج ملک کی نمائندگی کرے گی۔ ایشین کینو کنفیڈریشن نے بلقیس میر کے بطور جج نامزد ہونے کی تصدیق کی ہے۔چین کے شہر ہانگزو میں 10 سے 25 ستمبر تک منعقد ہونے والے ایشین گیمز 2022 میں تقریباً 40 مخلتف گیمز کے مقابلے ہوں گے۔ جس میں دیگر کھیلوں کے علاوہ کینو سپرٹ ایونٹس بھی شامل ہیں جوکہ 21 سے 24 ستمبر کے دوران منعقد ہونے جارہے ہیں۔یہ دوسرا موقعہ ہوگا جب بلقیس بین الاقوامی سطح پر آبی کھیلوں میں بطور جج اپنی خدمات سر انجام دے گی۔ اس سے قبل یہ سنہ 2018 میں انڈونیشیا میں منعقدہ ایشین گیمز میں جج پینل کا حصہ رہ چکی ہے۔ہر کسی کھلاڑی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ ایشن گیمز یا اولپمکس کا حصہ بننے۔ بقلیس کہتی ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے اعزاز کے علاوہ یہ ان کے لیے ایک بہترین تجربہ بھی ہوگا۔بلقیس میر جموں وکشمیر واٹر اسپورٹس کی ایسی پہلی خاتون کھلاڑی ہے جس نے آبی کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر نہ صرف کئی مرتبہ ملک کی نمائندگی کی ہے بلکہ متعدد تمغے بھی اپنے نام کیے ہیں۔