بلندشہر: سنٹرل بورڈ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی 15فروری سے مجوزہ انٹرو ہائی اسکول کے امتحان میں اس بار ضلع بلندشہر کے 108اسکولوں کے 16743طلبہ شرکت کریں گے اور اس کے لئے ضلع میں 26امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔سی بی ایس ای امتحان کے ضلع کنوینر و ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ایچ ایس وششٹھ نے آج بتایا کہ اس سال کے امتحان میں 9157 امیدوار دسویں اور 7586امیدوار 12 ویں کے امتحان میں شرکت کریں گے ۔امتحان کا پروگرام جاری کیا جاچکا ہے ۔امتحانی مراکز پر نقل سے پاک امتحان کرانے کے لئے بورڈ کی ہدایت کے مطابق تیاریاں اور انتظامات کرائے جارہے ہیں۔ نقل روکنے کے لئے ضلع سطح پر ایک اڑن دستہ بھی قائم کیا جائے گا جو امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماری کر کے نقل کرنے والوں کو پکڑے گا۔