بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

   

حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے گرکر دو افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 43 سالہ شخص مادھوراو جو پیشہ سے میستری میڑچل کے علاقہ میں رہتا تھا جس کاآبائی مقام پرکاشم بتاایا گیا ہے یہ شخص ایک عمارت کی بلندی پر کام کررہا تھا کہ برقی شاک لگنے سے بلندی سے گرپڑا اور شدید متاثر ہوگیا۔ جو کل رات فوت ہوگیا جبکہ دوسرے واقعہ میں 60 سالہ خاتون بھاگیماں جو انکائے پلی علاقہ کے ساکجن شخص ملیا کی بیوی تھی 4 ستمبر کو یہ خاتون عمارت کی چھت پر کپڑے ڈال رہی تھی کہ بلندی سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔