بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 58 سالہ بالراج جو پیشہ سے کسان تھا، دولاپلی علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص اس کے مکان کی بلندی پر کام کررہا تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 59 سالہ شخص بابو راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا، ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل یہ شخض گاندھی نگر علاقہ میں ایک زیرتعمیر عمارت پر کام کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔