بلند شہر تشدد۔ ضمانت پر رہا ہوئے ملزمین‘ ہیرو کی طرح استقبال ہوا‘جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ ویڈیو

,

   

بلندشہر کے سیانا میں ہوئے تشدد معاملے میں جلیل میں بندسات ملزمین ضمانت پر رہا ہوگئے۔ تمام ملزمین پچھلے اٹھ ماہ سے ضلع کاراگار میں بند تھے۔ان کے جیل سے باہر آتے ہی ہندو وادی تنظیموں کے کارکنوں بشمول رشتہ داروں نے پھول پہنا کر ”ہیرو“ کی طرح استقبال کیا۔

بتادیں کہ ڈسمبر2018کے سیانا میں تشدد ہوگیاتھا۔ جس کے بعد سیانا کوتوال سبودھ کمار سنگھ کو گولی مار کرقتل کردیاگیاتھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=ifqLcHDBZ90

اس معاملے میں سیانا کی چنرواٹی چوک کے انچار ج کی انب سے 27نامزد اور50-60نامعلوم ملزمین کے خلاف تشدد کے بشمول مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے گئے۔

معاملے کی ایس ائی ٹی جانچ کی گئی‘ جس میں ہندو تنظیموں سے وابستہ لیڈران کے بشمول 44ملزمین کو جیل بھیجا گیا۔

اس معاملے میں جیتو فوجی سمیت 14ملزمین کو تشدد کے معاملے میں ضمانت مل گئی‘ مگر حکومت کے خلاف سازش کے الزام میں ضمانت نہیں ملنے کی وجہہ سے ان کی رہائی نہیں ہوسکی تھی۔