بلڈوزر چلانے والی حکومت کے پاس آگ بجھانے کا انتظام نہیں‘سنجے سنگھ کا طنز

   

لکھنؤ۔23 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے لکھنؤ آتشزدگی واقعہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اورطنز کیاکہ بلڈوزر چلانے والی حکومت کے پاس آگ بجھانے کے انتظامات نہیں ہیں۔انہوں نے ہاسپٹل پہنچ کر زخمی لوپریت سے ملاقات کی اور جینت کی خیریت دریافت کی اور سوال اٹھایا کہ جس بلڈنگ میں آگ لگی اس کو گرانے کا حکم 2016 میں ہوا تھا۔ کس کے کہنے پر حکم واپس ہوا۔ عآپ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 15 لوگوں کی جان چلی گئی اور پھر ایس آئی ٹی کا جھنجھنا پکڑا دیا گیا۔ گرمی کے دنوں میں ایسی آتشزدگی کے واقعات بڑھ جاتے ہیں لیکن بلڈوزر چلانے والی یوگی حکومت کے پاس آگ بجھانے کا انتظام نہیں ہے ۔