بالی بائی ایپ کے خالق بشنوائی نے دعوی کیاہے کہ جو کچھ ”صحیح“ لگاتھا وہی کیاہے
گیٹ ہب اور ایپ کے ٹوئٹر اکاونٹ رکھنے والے ’بلی بائی‘ کے خالق اور مرکزی سازشی نیراج بشنوائی (20) نے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی کاروائی پر پشیمان نہیں ہے۔
این ڈی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بشنوائی نے دعوی کیاہے کہ جو کچھ ”صحیح“ لگاتھا وہی کیاہے۔بلی بائی ایپ معلے میں مبینہ ملوث ہونے پر جمعرات کے روز دہلی پولیس کی ائی ایف ایس او کی ٹیم نے بشنوائی کو گرفتار کیاہے۔
وہ آسام کے جورہاٹ میں دیگمبر کا ساکن ہے اور بھوپال کے ویلور انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی کا بی ٹیک طالب علم ہے۔ گرفتاری کے روز اس کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس دنوں کی پولیس تحویل حاصل کرلی ہے۔
دہلی پولیس اسپیشل سل کا کہناہے کہ ”تفتیش کے دوران نیراج بشنوائی نے انکشاف کیاہے کہ اس ایپ کو نومبر2021میں ڈیولپ کیاگیا اور اس کو ڈسمبر2021میں اپ ڈیڈ کیاگیاتھا۔
اس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک اور ٹوئٹراکاونٹ تشکیل دیاہے تاکہ اس ایپ کے متعلق بات کی جاسکے۔ دوسرا اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے اس نے کہاتھا کہ ”تم نے غلط فرد کو گرفتار کرلیاہے“۔
پولیس کے بموجب بشنوائی نے اکٹوبر میں خواتین کی ایک فہرست تیار کی تھی جس کو وہ اپنے عصری آلہ‘ ایک لیاپ ٹاپ اور سل فونوں پر ان لائن بے عزت کرنا چاہتا تھا۔ اس نے تمام سوشیل میڈیا پر خواتین جہدکاروں کی تلاش کی اور ان کی تصویریں ڈاؤن لوڈ کی تھیں۔
بشنوائی نے ممبئی پولیس کو بھی مذاق آڑایاتھا جس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کی اور کچھ گرفتار یاں بھی عمل میں لائیں تھیں‘ ان اکاونٹس کے ذریعہ ”بے قصور لوگوں کی گرفتاری“ نہ کرنے کے لئے اس نے یہ کام کیاتھا۔
درایں اثناء وی ائی ٹی بھوپال کو اگلی نوٹس کی اجرائی تک فوری عمل کے ساتھ یونیورسٹی سے برطرف کردیاگیاہے۔ اس ضمن میں ایک تفصیلی حکم نامہ وائس چانسلر نے بھی جاری کیاہے۔
دیگر تین شویتا سنگھ(18)میانک راؤل(21) اور وشال کمار جہا(21) کو پہلے ہی اس کیس کے ضمن میں گرفتار کرلیاگیاہے۔
مسلم خواتین کی چھیڑ چھاڑ والی تصویروں کے ساتھ ان کی ان نیلامی کے لئے تشکیل دئے گئے اس بلی بائی ایپ کے متعلق ملک بھر کے مختلف پولی اسٹیشنوں میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
سال میں یہ دوسری مرتبہ ہے جو اس طرح کا واقعہ پیش آیاہے۔ پچھلے سال منظرعام پر آنے والے سولی ڈیلس کے طرز پر ہی اس ایپ کو بھی تیار کیاگیا ہے۔