بلی بائی ایپ کیس ، نیرج بشنوئی کی درخواست ضمانت مسترد

   

نئی دہلی : بلی بائی ایپ تیار کرنے والے نیرج بشنوئی کی درخواست ضمانت کو دہلی کی ایک عدالت نے مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جرم کی نوعیت اور الزامات کے سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس مرحلہ پر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ اس ایپ کے ذریعہ سرکردہ خواتین کی تصاویر کے ساتھ توہین آمیز تبصرے کئے گئے تھے۔