بلے سے چھکا مارسکتاہوں‘ تلوار سے انسان۔ پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میاں داں کی کشمیرپر ہندوستان کو دھمکی۔ ویڈیو

,

   

سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو گشت کررہا ہے جس میں پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میاں داد تلوار لہراتے دیکھائے دے رہے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یگانگت کا دعوی کررہے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن ایک ویڈیو میں تلوار لہراتے ہوئے او رلوگوں کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کشمیریوں سے یہ بھی استفسار کررہے ہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کے ساتھ پاکستان ہے۔

وہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہندوستان کو کشمیرمسلئے پر مسلسل جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ ایک اور پاکستانی کرکٹ کپتان کا ویڈیو وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ ہندوستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو گشت کررہا ہے جس میں پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میاں داد تلوار لہراتے دیکھائے دے رہے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یگانگت کا دعوی کررہے ہیں۔

ایسالگ رہا ہے کہ میاں احتجاج میں شامل ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے ہیں‘اور یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ اگر بلے سے مار سکتے ہیں تو وہ تلوار سے بھی مار سکتے ہیں۔

جاوید میاں داد نے کہاکہ ”کشمیر ی بھائیوں فکر مت کرو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ میرے پاس بیاٹ بھی ہے‘ پہلے چھکا مارا تھا اب یہ(تلوار) بھی ہے“

جیسے ہی میاں داد نے تلوار ہاتھ میں لہرائی تو عقب سے کسی نے آواز لگاکر کہاکہ”بیاٹ بھی تیز تھی اب تلوار بھی تیز ہے“۔

اس کے لئے فخریہ انداز میں جاویدمیاں داد نے اپنی تلوار دوبارہ دیکھائی او ردعوی کیاکہ ”جب میں بیاٹ سے چھکا مارسکتاہوں تو اس(تلوار) سے انسا کیو ں نہیں مارسکتا“۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ جاوید میاں داد نے کوئی متنازعہ بیان دیا ہے‘ سابق میں انہوں نے کشمیری عوام سے استفسار کیاتھا کہ وہ ہتھیار اٹھائیں۔

ہندوستان کی جانب سے جموں اور کشمیر سے ارٹیکل370ہٹانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میاں داد نے دعوی کیاتھا کہ ”ہندوستان کی حکومت ’بزدل‘ ہے اور پاکستان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار صرف نمائش کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان پر ڈالنے کے لئے ہیں۔

انہوں نے میڈیاسے کہاکہ ”ہمیں موقع چاہئے اور ہم صاف کردیں گے“

ؑماضی میں پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی نے کہاتھا کہو ہ خط قبضہ(ایل او سی) دیگر کھلاڑیو ں کے ہمراہ جائیں گے اور سرحد پر امن پر پروپگنڈہ کریں گے۔

میاں داد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر پوسٹ ایک ویڈیو میں کہاتھا کہ ”امن کے لئے ہم سرحد پر جائیں گے۔ میں تمام بڑے لوگوں کو بلاؤں گا‘ جس میں کھلاڑی اور ہر کوئی شامل ہوگا۔

میں وہاں پر جاؤں گا اور ہر کسی سے امن کے متعلق بات کروں گا۔میں پرچم امن کے ساتھ جاؤں گا۔

اگر یہ چیزیں روک نہیں پائیں تو پھر میں سرجد پر کسی کیس اتھ جاؤں گا جو میرے ساتھ آنا چاہئے گا او روہاں پر جاؤں گااور لوگوں سے کہوں گا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں“۔

تاہم جموں اورکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے نے ان کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ ”ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ہم نے ارٹیکل370کو برخواست کردیا ہے اور انے والے دنوں میں ہم دیکھیں گے‘

ہم کشمیر عوام کے لئے بہت سارا کام کریں گے او رایسا ماحول پیدا کردیں گے کے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے لوگ کہیں گے کہ دیکھو اس کو (جموں اورکشمیر) زندگی گذارنے کے لئے ایک مثالی جگہ ہے“