بل ادانہ کرنے پر مکمل کالونی کی بجلی سپلائی منقطع کردی گئی

   

حیدرآباد ۔ یکم فروری (یواین آئی) بجلی کا بل ادانہ کرنے پر مکمل کالونی کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی گئی۔یہ واقعہ ورنگل مدن پلی دیہات میں کل شب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مدن پلی گاوں کے دلت واڑہ کے بعض غریب افراد جھونپڑیوں میں مقیم ہیں۔اسی دوران بجلی کابل ادانہ کرنے پر کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ان کی بجلی کی سپلائی کل رات منقطع کردی گئی جس کی وجہ سے ان کو رات تاریکی میں گذارنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ ان افراد نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں کی اس اچانک کارروائی کی مذمت کی اور کہاکہ بجلی کا بل ادانہ کرنے پر بغیر پیشگی اطلاع کی بجلی کی سپلائی کو منقطع کردینا مناسب نہیں ہے ۔