واشنگٹن : 11جون ( یو این آئی ) بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے متعلق امریکی ایوان کی کمیٹی کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے سوالات کیے گئے۔بل گیٹس نے کہا امید ہے میری گواہی سے متاثرین کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔رپورٹ کے مطابق جیفری ایسپٹین پر فردجرم عائد کیے جانے کے بعد بھی بل گیٹس نے اس سے ملاقاتیں کی تھیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئی تھیں۔بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں جن سے ان کی انسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا۔
یو اے ای حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے بڑا ریلیف
ابوظہبی، 11 جون (یو این آئی) متحدہ عرب امارات میں ایسے غیر ملکی رہائشی افراد کے لیے مخصوص قوانین اور طریقہ کار موجود ہیں جن کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہو یا ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہو۔ متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزا منسوخ ہونے کے بعد عام طور پر 30 سے 6 ماہ کا گریس پیریڈ ملتا ہے ، اس دوران غیر ملکی کو یا تو نیا ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر ملک چھوڑنا پڑتا ہے ۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کا رہائشی ویزا منسوخ ہوجائے تو حکومت ایسے غیر ملکیوں کو خصوصی مہلت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہوں۔ ویزے کی منسوخی کے فارم میں اس آخری تاریخ کا ذکر ہو تا ہے کہ جب اس فرد کو یا تو ملک چھوڑنا ہوتا ہے یا اپنی رہائشی حیثیت تبدیل کرنا ہوتی ہے ۔