بل گیٹس دنیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص نہیں رہے ، فرانسیسی آرنالٹ کو سبقت

,

   

٭ مائیکرو سافٹ کے معاون بانی بل گیٹس اب دنیا کے دوسرے مالدار ترین شخص نہیں رہے ۔ فرانسیسی اشیائے تعیش کے تاجر برنارڈ آرنالٹ کی دولت ان سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گیٹس اب دنیا کے تیسرے مالدار ترین شخص ہیں۔ جن کے پاس 107 کھرب امریکی ڈالر ہیں۔ جبکہ آر نالٹ کے پاس 108 کھرب امریکی ڈالر مالیتی دولت ہے۔ انہیں لوئی وٹن مالک ایل وی ایم ایچ کے حصص سے زیادہ دولت حاصل ہوتی ہے۔