بل گیٹس ’نانا‘ بن گئےمصری مسلم داماد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

   

نیویارک : مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نانا بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر اور ان کے مصری مسلمان شوہر نائل نصر کے ہاں ہفتے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے تاہم ابھی بچی کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے جینیفر اور نائل نصر نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی معمولی سی جھلک بھی شیئر کی ہے۔رپورٹس کے مطابق 26 سالہ جینیفر گیٹس اور نائل نصر کی اکتوبر 2021ء میں شادی ہوئی تھی۔