حیدرآباد20مئی (یو این آئی) غریبوں اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے مقصد سے آندھرا پردیش کی حکومت نے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس پر بل گیٹس نے اظہار مسرت کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چندرابابو نائیڈو کی جانب سے کی گئی پہل کی ستائش کرتے ہوئے بل گیٹس نے ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔انہوں نے دہلی میں گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کے ساتھ ہوئی میٹنگ اور طے پائے گئے معاہدہ کا ذکر کیا۔بل گیٹس نے کہا کہ حکمرانی میں ٹکنالوجی اور جدت کو فروغ دینے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے چندرابابو کی دلچسپی ان کی نیک نیتی اور ویژن کی عکاسی کرتی ہے ۔