بمرا نے کورونا ٹیکہ لگوالیا

   

ممبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوالیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تمام لوگ ٹیکہ لگوالیں اور محفوظ رہیں۔ بمرا جو کہ نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستانی بولنگ کی قیادت کریں گے۔ دریں اثناء ہندوستانی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے کورونا ٹیکہ کا پہلا ڈوز لگوالیا ہے جس میں کپتان ویراٹ کوہلی کے علاوہ چیٹیشور پوجارا، اجنکیا رہانے، اومیش یادو اور ایشانت شرما قابل ذکر ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری پہلے ایسے شخص تھے جنہوں نے عملے اور کھلاڑیوں میں سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔