بم دھماکے میں پاکستان کے چار فوجی عہدیدار جاں بحق

   

اسلام آباد ۔ 8جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سڑک پر نصب کیا گیا ایک بم جس کا مقصد فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا ، دھماکے کے ساتھ پھٹنے پر پاکستانی فوج کے تین افسران اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے ۔ یہ دھماکہ شمالی وزیرستان میں کیا گیا جو افغانستان کی سرحد کے قریب ہے ۔ فوج کی جانب سے بھی جاری کئے گئے ایک بیان میں اس کی توثیق کی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ دھماکہ میں ہلاکتوں کے علاوہ چار دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔