غیر مجاز قبضہ جات برخاست ، حیڈرا کی زیر نگرانی سیاحتی مرکز میں تبدیلی کا منصوبہ
حیدرآباد : /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) 250 سالہ قدیم بم رکن الدولہ تالاب کو حیڈرا کی جانب سے بحال کیا گیا ہے اور یہ افتتاح کیلئے تیار ہے ۔ کمشنر حیڈرا مسٹر اے وی رنگناتھ کے مطابق بم رکن الدولہ تالاب جو تاریخی تالاب ہے اور شہر کے مضافاتی علاقہ شیورام پلی میں واقع ہے ۔ اس تالاب پر غیرمجاز قبضے اور تعمیرات کئے گئے تھے جنہیں اگست 2024 ء میں برخواست کیا گیا تھا اور اس تالاب کو بحال کرنے اور خوبصورت بنانے کیلئے کارروائی شروع کی گئی تھی ۔ حیڈرا کمشنر نے مذکورہ تالاب کے 2 تصاویر سرکاری طور پر جاری کئے جس میں تالاب پر غیرمجاز قبضے اور قبضوں کی برخواستگی کے بعد تالاب کا خوبصورت منظر شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تالاب کو جامع ایکشن پلان کے ذریعہ بحال کیا گیا تھا اور فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) اور بفر زونس میں موجود تعمیراتی کاموں کو منہدم کرنے کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر صفائی کی گئی تھی ۔ تالاب کے اردگرد موجود مٹی کی بھی نکاسی کی گئی تھی تاکہ اسے مزید خوبصورت شکل دی جاسکے ۔ 2025 ء کے بارش کے موسم میں اس تالاب میں کثیرمقدار میں پانی جمع ہونے سے تالاب کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اور قبضوں کے برخواستگی کے بعد اسے کشادہ بنادیا گیا ہے ۔ آئندہ دنوں اس تالاب کو سیاحتی مقام بنانے کا بھی منصوبہ ہے ۔ حیڈرا کمشنر نے بتایا کہ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ بتایا تھا کہ 250 سالہ قدیم تاریخی تالاب کو 1770 ء نواب رکن الدولہ نے بنایا تھا تاکہ شہر حیدرآباد کو پانی سربراہ کیا جاسکے ۔ لیکن یہ تالاب کئی سالوں تک غیرمجاز قبضوں کا شکار رہا ہے ۔ حیڈرا نے منصوبہ بند طریقہ سے اس تالاب کو بحال کرنے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس پر کام کیا اور یہ افتتاح کیلئے تیار ہے ۔ ب