بنارس ہندو یونیورسٹی میں ’ بھوت ودیا ‘ کورس

   

بنارس : بنارس ہندو یونیورسٹی ( وارناسی ) میں چھ ماہ کا سرٹیفیکٹ کورس ( بھوت ودیا ) کے نام سے شروع کیا جائیگا ۔ اس کا مقصد ڈاکٹرس کو یہ تربیت دینا ہے کہ جو لوگ بھت دیکھنے کا دعوی کریں ان کا علاج کس طرح کیا جائے ۔ یہ کورس فیکلٹی آف آیورویدا کی جانب سے شروع کیا جائیگا ۔ بھوت ودیا کی علیحدہ یونٹ یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہے ۔ اس یونٹ کے قیام کا مقصد نفسیاتی عارضہ اور بیماریوں کا علاج کرنے اور تدابیر پر توجہ دینا ہے جس کے تحت اب بھوت ودیا کورس شروع کیا گیا ہے ۔