بنجارہ ہلز میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب ، آرگنائزر گرفتار

   

حیدرآباد: شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز کے ایک گیسٹ ہاؤز میں چلائے جارہے قحبہ گری کے ایک اڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک آرگنائزر کو گرفتار کرلیا جبکہ دو لڑکیوں کو اس کے چنگل سے بچالیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 22 سالہ ڈی جگدیش چندر شیکھر جو پرنتی گیسٹ ہاؤز بنجارہ ہلز میں کام کرتا ہے ، نے اس گیسٹ ہاؤز کی آڑ میں قحبہ گری کا اڈہ چلانا شروع کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے آرگنائزر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔