بندروں کی دادا گری

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آوارہ کتوں سے ہی عوام کو نجات نہیں ملی تھی کے اب بندروں کی وجہ سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ بندر کھیتوں میں فصلوں کو نقصان پہونچا رہے ہیں اور بستیوں میں عوام کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں ۔ آوارہ کتوں کی شکایت شہر سے گاوں تک ملتی ہے ۔ اب ضلع عادل آباد نسپور بلدی حدود میں عوام بندروں سے خوفزدہ ہورہے ہیں ۔ بندر گھروں میں گھس کر کھانوں کے لیے عوام پر حملے کررہے ہیں ۔ دن اور رات بندر بڑے اور بچوں کو پریشان کررہے ہیں ۔ جس سے لوگ گھر سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ بندروں نے حال ہی میں سری رام پور کے بھدریا کے گھر میں داخل ہو کر حملہ کردیا ۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ ٹو وہیلر پر سواری ایک خاندان پر بندروں نے حملہ کردیا ۔ جس پر گاڑی نیچے گر گئی اور 5 سال کا بچہ زخمی ہوگیا ۔ مقامی عوام بندروں اور آوارہ کتوں سے بہت زیادہ پریشان ہے وہ مقامی بلدیہ سے التجا کررہے ہیں کہ انہیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا جائے ۔۔ ن