بندر بھی سیلفی کا شوقین ۔ راہ گیر سے موبائیل چھین لیا

   

حیدرآباد22مئی(یواین آئی) بندر نے راہگیر سے سل فون چھین کر مختلف پوز بناتے ہوئے سیلفی لی۔یہ واقعہ اے پی پرکاشم میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق دارشی علاقہ میں سرکاری ڈگری کالج کے میدان پر ایک راہگیر ہاتھ میں سل فون لئے جارہا تھا کہ اچانک اس کے قریب بندر پہنچا۔یہ شخص بند ر کے پہنچنے سے لاعلم تھا کہ بندر نے اس سے سل فون چھین لیا اور دیوار پر چڑھ گیا۔اس بندر نے بعدازاں سل فون سے اپنی کئی سیلفی لی۔سل فون کے ساتھ یہ بندر پُرجوش نظرآرہاتھا۔اس نے مختلف اندازسے اس کو دیکھنا شروع کردیا۔یہ سلسلہ تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس کے بعد اس نے دیوار پر سل فون چھوڑدیا اور چلاگیا۔